• مسجد محتسب ، دھلی انڈیا
  • پیر سے ہفتہ 8:00 - 18:00
Follow Us:

تعارف

 
 
تعارف
دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دھلی

دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی ایک اسلامی ،دینی ، دعوتی ، علمی اور تحقیقی  ویب سائٹ ہے، اسلام سے متعلق سوالات  کا شریعت اسلامیہ کی روشنی میں جواب دینا اس کا اول ہدف ہے ، جس کےنگراں فضیلۃ الشیخ  صلاح الدین مقبول احمد مدنی اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی  حفظہما اللہ ہیں ۔

یہ ویب سائٹ  اردو زبان میں صحیح اسلامی عقائد ، عبادات ، معاملات ، عائلی اورسماجی مسائل سے متعلق سوالات کے حل کے سلسلے میں  ہندوستان میں جماعت اہل حدیث کا ایک عظیم الشان قدم ہے۔

یہ ویب سائٹ انتظامیہ کمیٹی اوقاف اہل حدیث رجسٹرڈ  دہلی کے زیر اہتمام ہے جس کا دفتر مسجد محتسب پھاٹک حبش خان تلک بازار دہلی-6  کی عمارت میں قائم ہے ۔

انتظامیہ کمیٹی اوقاف اہل حدیث رجسٹرڈ  دہلی کے زیر اہتمام متعدد مساجد ، مکاتب  ، علمی ، تحقیقی، دعوتی  اور رفاہی  شعبے  کام کر رہے ہیں ، شعبہ دارالافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی اپنی خدمات کے اعتبار سے مرکز دہلی و اطراف دہلی میں الحمدللہ ایک امتیازی مقبولیت رکھتا ہے ۔

انتظامیہ کمیٹی اوقاف اہل حدیث رجسٹرڈدہلی نے باہمی مشورے کے بعد دار الافتاء کا قیام 2017 میں کیا ،جو الحمد للہ آج بھی رب العالمین کی توفیق سے بحسن و خوبی چل رہا ہے، اب ا لحمد للہ جدید تقاضوں کے مطابق ویب سائٹ کے ذریعہ کام کی شروعات کی جارہی ہے  ۔

دعا ہے کہ اللہ رب العالمین اس پلیٹ فارم کو امت کے لئے مفید اور خیر وبرکت کا باعث بنا ئے، اور جن لوگوں کابھی  اس کا ر خیر میں جس قدر تعاون ہے ان تمام  لوگوں کے لئے اسے ذخیرۂ آخرت  بنائے  آمین

منہج و عقیدہ

ہماری دعوت خالص اتباع کتاب وسنت کی دعوت ہے ، ہمارا منہج و عقیدہ اہل سنت  والجماعت کا عقیدہ و منہج ہے ۔

ہماری ویب سائٹ اہل سنت والجماعت کے عقائد اور سلف صالحین کے طریقے پر چلنے کی پابندہے ،اس لئے  ہماری ویب سائٹ پر سوالات کے جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں منہج سلف صالحین کے مطابق دئے جاتے ہیں نیز ہمارے علماء و مفتیان کرام اسلاف امت خصوصا ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے اقوال سے بھی بلا امتیاز استفادہ کرتے ہیں  ۔

ہماری یہ ویب سائٹ تمام طرح کی فضولیات ، لغویات ، غیر مہذب ،موجودہ سیاست اور مناظرہ بازی جیسی باتوں سے مکمل اجتناب کرتی ہے ۔

دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی کے نگراں و مفتیان
  •  فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مقبول احمد المدنی حفظہ اللہ نگراں  دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی
  •  فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر  عبید الرحمن المدنی حفظہ اللہ نگراں  دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی
  • فضیلۃ الشیخ عمیر کمال السلفی حفظہ اللہ مفتی  دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی
  •  فضیلۃ الشیخ عبد الغنی المدنی حفظہ اللہ مفتی  دار الافتاء اوقاف اہل حدیث دہلی

نوٹ  :   بوقت ضرورت دیگر اہل علم سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے ۔

اصول وضوابط

سائل عقیدہ ، عبادات اور معاملات کے بارے میں ویب سائٹ پر لاگ ان کے ذریعہ سوال کرسکتا ہے ۔
ہر ایسے سوال سے اجتناب کریں جو موجودہ سیاست سے متعلق ہو ۔
ہر ایسے سوال سے پرہیز کریں جو کسی کے دینی ، مذہبی یا تہذیب وتمدن کے تمسخر و استہزاء اور تکلیف کا باعث ہو ۔
سوال مکمل ، الفاظ مہذب اور مقصد واضح ہو۔
سوال موصول ہونے کے بعد سات دن کے اندر جواب ویب سائٹ پر ارسال کر دیا جائے گا ۔ان شاء اللہ
اگر کسی سائل نے ہمارے اصول وضوابط کے خلاف سوال کیا تو اس سوال کا جواب نہیں دیا جائے گا ۔
سائل کے سوال کو ویب سائٹ پر جواب کے ساتھ نام کے ذکر کے بغیر نشر کیا جائے گا ۔

اغراض ومقاصد

مسلمانوں کو ہر دور میں زندگی کے ہر شعبہ میں  پیش آمدہ مسائل کے حل کے لئے علماء کرام کی طرف رجوع کرنا چاہئے ، اور دین میں اس امر کی اہمیت کے پیش نظر ہر دور کے علماء بھی غیر معمولی اہتمام کرتے رہے ہیں ۔

آج کے اس ترقی یافتہ اور ٹیکنالوجی کے دور میں انٹر نٹ لوگوں کا جزء لا ینفک بنتا جارہاہے اس بات کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ  عوام الناس کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جہاں وہ اپنے پیش آمدہ مسائل کا باآسانی شریعت اسلامیہ کی روشنی میں حل تلاش کرسکیں ، لہذا انتظامیہ کمیٹی اوقاف اہل حدیث رجسٹرڈ دہلی نے  الحمد للہ "دار الافتاء اہل حدیث ڈاٹ کام”   کا اجرا کیا ۔

اہداف

اسلام کی دعوت کو ہر خاص وعام تک پہونچانا۔
اسلامی تعلیمات کی نشر واشاعت
شرعی علوم کے ذریعہ مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنا
لوگوں کے مسائل کو آسام طریقے سے مدلل اور شرعی جوابات کے ذریعہ حل کرنا ۔
لوگوں کے درمیان سماجی اور مذہبی الجھنوں کو اسلامی اصول وضوابط کے ذریعہ ختم کرنا ۔
زندگی کے مختلف گوشوں سے متعلق اسلامی تعلیمات کے مطابق رہنمائی کرنا۔
اسلام سے متعلق اعتراضات وشبہات کے پھیلانے والوں کا رد ۔

What We Offer

Our Services

Provide rehab facility dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod t

Provide rehab facility dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod t

Provide rehab facility dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod t

Provide rehab facility dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod t

Meet The Experts

Islamic Scholars

heading-image
Founder & COO
Islamic Scholar
Volunteer
About Essential

Pillars of Islam

heading-image
  • Shahadah
    (Faith)
  • Salah
    (Prayer)
  • Sawm
    (Fasting)
  • Zakat
    (Almsgiving)
  • Hajj
    (Pilgrimage)
Some Good Words

Clients Testimonial

heading-image

التقوى 2023 - كل الحقوق محفوظة