ترجمہ : ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفات اللہ کے لیے ہیں،اللہ سب سے بڑا ہے” ۔ یا ”اللّٰہُ أَکْبَرُ”صرف 33دفعہ ہی پڑھیں اور 100کی عدداس دعاسے پوری کریں : ”لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ”۔ ترجمہ : ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے”۔( صحیح مسلم : ۵۹۷،۵۲۹ )
ترجمہ : ”اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اُسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے ستائش ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ تو جو چیز دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں اور کسی کوشش کرنے والے کی کوشش تیرے مقابلے میں سود مند نہیں”۔( صحیح بخاری : ۷۹۹، ۸۴۴)
ترجمہ : ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لئے فضل ہے اور بہترین ثنا (تعریف) اسی کے لیے ہے، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ہم اسی کے لیے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو ناپسند ہو”۔ ( صحیح مسلم : ۵۹۴)
One Comment to 'نماز کے بعد کے اذکار'
taqwa
جولائی 19, 2023 at 9:49 صبحالحمد للہ